سعودی عرب میں ماہ صیام طویل ترین روزوں کامہینہ ہو گا

سعودی عرب میں رواں برس پہلے اورآخری روزے میں فرق صرف 4 منٹ کا ہو گا۔

سعودی عرب میں رواں برس پہلے اورآخری روزے میں فرق صرف 4 منٹ کا ہو گا۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں رواں سال ماہ صیام طویل ترین روزوں کامہینہ ہو گا، طویل ترین روزہ 14گھنٹے 55منٹ اور چھوٹا روزہ 14 گھنٹے 51 منٹ پر محیط ہوگا۔


اس طرح پہلے اورآخری روزے میں فرق صرف 4 منٹ کا ہو گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ام القری کلینڈر کے مطابق رواں سال کے ماہ صیام کے روزوں کی طوالت کا حساب لگایاگیاہے۔ ایک رپورٹ میں بتایاگیا کہ رواں سال ماہ صیام پچھلے اورآئندہ 10 برسوں میں طویل ترین روزوں کا مہینہ ہوگا۔ ام القری کلینڈرکے مطابق گزشتہ برس پہلے اورآخری روزے میں 8منٹ کا فرق تھا اور آئندہ برس یہ فرق 6 منٹ پر آ جائے گا۔ اگلے 10 برسوں میں روزے کے اوقات میں بتدریج کمی آئیگی۔
Load Next Story