حیدرآباد میں جرائم کم ہوگئےایس ایس پی کادعویٰ
عوام اور تاجروںکو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیںگے
ایس ایس پی حیدرآباد پیر فرید جان سرہندی نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے شہر میں جرائم کی وارداتوں میںکمی آئی ہے اور وہ اپنی کوششوں سے شہر سے جرائم کو مکمل ختم کردیں
گے۔یہ بات انھوں نے ماہ صیام میں سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے قاسم آباد، غلہ منڈی، ٹاور مارکیٹ، اناج منڈی، چیمبر آف کامرس اور دیگر مقامات کے دورے کے دوران تاجر تنظیموںکے عہدیداران،نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہاکہ عوام اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمے داری و ترجیح ہے اور اس مقصدکیلیے ہم تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیںگے۔انھوں نے کہا کہ رمضان کے حوالے سے بازاروں میںکیے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وہ خود روزانہ دورے کریںگے اور تاجروں سے قریبی رابطہ رکھا جائے گا۔