اینٹی کرپشنانسپکٹراسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر براجمان

اعلیٰ افسر کی سفارش پر انسپکٹر حفیظ منگیجو اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہیں ذرائع.

اعلیٰ افسر کی سفارش پر انسپکٹر حفیظ منگیجو اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہیں ذرائع. فوٹو: فائل

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے افسران میں دیگر محکموں سے ڈپوٹیشن پر آئے ہوئے افسران اور منطور نظر افسران کی اگلے گریڈ میں طویل عرصے سے تعیناتیوں کی وجہ سے شدید بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے اور محکمے کے اپنے افسران کا یہ دیرینہ مطالبہ ہے کہ محکمے میں میرٹ کو لاگو کیا جائے افسران کو ان کی صلاحیتیوں، سنیارٹی کی بنیاد پر تعیناتیاں دی جائیں۔


افسران کے دیرینہ مطالبے پر چیئرمین اینٹی کرپشن جاوید علی بخاری نے اس سلسلے میں طویل عرصے سے اگلے عہدوں (اون پے اسکیل) پر کام کرنے والے 5 افسران کو ان کے اصل عہدوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور اس سلسلے میں انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے زائد مراعات واپس کردیں جن میں دفاتر اور گاڑیاں شامل ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ان افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر کام اور مراعات لینے والے زاہد علی بخاری، محمد علی، کامران بلوچ، معشوق علی شاہ اور اعظم بلوچ انسپکٹر رینک کے افسر ہیں۔

چیئرمین کے احکامات کے مطابق ان افسران کے زیراستعمال گاڑیاں اور دفاتر حال ہی میں میرٹ کی پر ترقیاں حاصل کرنے والے افسران کو فراہم کی جائیں، تاحال انسپکٹر عہدے کے افسر حفیظ منگیجو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کررہے ہیں، مذکورہ افسر کو صوبے کی ایک اعلیٰ ترین شخصیت نے براہ راست اس عہدے پر تعینات کیا تھا جس کے سبب چیئرمین اینٹی کرپشن نے تاحال انھیں اپنے اصل عہدے پر کام کرنے کے احکامات نہیں دیے ہیں۔
Load Next Story