پاناما لیکس کے ٹی او آرز طے کرنے کیلئے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
پاارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج شام 4 بجے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں ہوگا
KARACHI:
پاناما لیکس کی تحقیقات کا ضابطہ کارطے کرنے کے لئے 12 پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں حکومت اوراپوزیشن کے 6،6 ارکان شامل ہیں جب کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاناما لیکس سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دیے گئے 12 ناموں پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے بجھوائے گئے ناموں میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، انوشہ رحمان، اکرم درانی اور میر حاصل بزنجو شامل ہیں جب کہ اپوزیشن کی طرف سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن، تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ ، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس بلور اور متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف شامل ہیں۔
کمیٹی پاناما لیکس کے معاملات کی تحقیقات کے لیے ٹرمز آف ریفرنس طے کرے گی جب کہ پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج 4 بجے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں ہوگا،کمیٹی دو ہفتوں کے دوران معاملات کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز طے کرے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے چیف جسٹس سے معاملے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے جوابی خط وزارت قانون کو ارسال کیا تھا جس میں چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ ٹرمز آف ریفرنس کے حتمی فیصلے تک جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا جاسکتا جب کہ اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومتی ٹی اوآرز کو مسترد کردیا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سے معاملے کی تحقیقات کے لئے ضابطہ کار طے کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی درخواست کی تھی۔