بیلٹ پیپرپرکسی بھی امیدوارکوووٹ نہ دینے کا آپشن شامل کرنے کی تجویزمسترد

ملک میں رائج انتخابی نظام اس ترمیم کا متحمل نہیں ہوسکتا، انتخابی اصلاحات کمیٹی کا موقف

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز لوگوں کی اکثریت انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنتی فوٹو: فائل

انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے بیلٹ پیپرپرکسی بھی امیدوارکو ووٹ نہ دینے کا آپشن شامل کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں اصلاحات کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کوسپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تجویز دی تھی کہ دنیا بھر کے کئی ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی بیلٹ پیپرزپررائے دہندگان کے لیے انتخابی عمل میں تمام امیدواروں کو مسترد کرنے کے لیے خصوصی خانہ شامل کیا جائے ۔ اگر کسی بھی حلقے میں اس خانے پر نشان لگانے والے ووٹرز کی تعداد کل ووٹوں سے زائد ہوجائے تو اس حلقے کے نتائج کو کالعدم قرار دے دیا جائے۔


الیکشن کمیشن نے تصدیق کردی ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے اس تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں رائج انتخابی نظام اس ترمیم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز لوگوں کی اکثریت انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنتی۔ 2013 کے عام انتخابات میں بھی 45 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال ہی نہیں کیا تھا۔
Load Next Story