امن وامان کیسبلوچستان کابینہ کاسپریم کورٹ نہ جانیکافیصلہ
عدالتی فیصلوںپرعمل کیاجائیگا:رئیسانی کی زیرصدارت پارلیمانی گروپ کا اجلاس
وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی زیرصدارت صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی گروپ کااجلاس بلوچستان ہاوس اسلام آبادمیں ہواجس میںچیف سیکریٹری بلوچستان،ایڈیشنل چیف سیکریٹری،سیکریٹری قانون اورایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے شرکت کی ۔
اجلاس کوشاہدحامداورخواجہ حارث پرمشتمل قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ میںزیر سماعت بلوچستان امن وامان کیس اورپی ایس ڈی پی 2012-13کے فنڈزکے آئینی نکات پربریفنگ دی، وزیراعلی اوران کی کابینہ کل سپریم کورٹ نہیںجائے گی،اجلاس میںفیصلہ کیاگیاکہ سپریم کورٹ میں بلوچستان امن وامان کیس کی سماعت میںاٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کے ذریعے صوبائی حکومت کا مؤقف پیش کیاجائیگا، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوںکے حسابات کاآڈیٹرجنرل سے تفصیلی آڈٹ کرایاجائے گاجبکہ بلوچستان حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے ترقیاتی فنڈز ریلیز کرنے کا حکم دینے کی بھی اپیل کی جائے گی۔
اجلاس کے بعدجاری اعلامیہ میںکہاگیاکہ صوبائی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوںاور احکام کامکمل احترام کرتی ہے اورمن وعن عملدرآمد کو ہرصورت یقینی بنایاجارہاہے،اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان کی سربراہی میںاعلی سطحی کمیٹی کے قیام کا بھی فیصلہ کیاگیاجس میں صوبائی وزیرداخلہ،چیف سیکریٹری، آئی جی ایف سی،سیکریٹری داخلہ اورآئی جی پولیس شامل ہونگے۔کمیٹی کاپہلا اجلاس 26نومبرکوہوگا،کمیٹی صوبے میںامن وامان کے قیام کے حوالے سے وفاق کیساتھ تعاون کے شعبوںکی نشاندہی کریگی۔