کرپٹ افراد کو ٹکٹ نہیں دینگےآئندہ الیکشن میں کلین سویپ کر کے نیا پاکستان بنائینگے عمران خان

پارٹی میںموروثی سیاست چلے گی نہ کرپٹ افرادکوٹکٹ دینگے،پی پی،ن لیگی کارکن قیادت کیخلاف اعلان بغاوت کریں،ہاشمی

اسلام آباد میں پارٹی الیکشن مکمل،کامیاب امیدواروںکااعلان ویب سائٹ پرہوگا،رئوف حسن، مشرف سے اتحاد نہیںکرینگے، شفقت محمود فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میںتحریک انصاف کلین سویپ کرکے نیاپاکستان بنائے گی۔


ہمارامقابلہ مسلم لیگ (ن) سے ہوگاجبکہ زرداری نے پیپلزپارٹی کوختم کردیاہے،لندن میں فنڈریزنگ ڈنرکی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کرپٹ افرادکوٹکٹ نہیںدے گی، الیکشن میںتحریک انصاف کوواضح اکثریت نہ ملی تواپوزیشن میںبیٹھنے کوترجیح دیں گے۔اْنھوں نے کہاکہ پاکستان میں تحریک انصاف پہلی نظریاتی جماعت ہے جس نے پارٹی کے اندر الیکشن کاآغاز کردیاہے،پارٹی میں موروثی سیاست نہیںچلے گی۔ ادھ رپاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے انٹرا پارٹی الیکشن کاباقاعدہ نتائج کا اعلان کردیا گیا، نتائج کا اعلان سیکریٹری الیکشن کمیشن تحریک انصاف رئوف حسن نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کے ہمراہ پارٹی صدرجاویدہاشمی کی موجودبھی موجودتھے، روف حسن نے بتایا کہ مجموعی طور پراسلام آبادمیںووٹرزٹرن آئوٹ 51فیصد رہاہے کامیاب ہونیوالے امیدواروںکا ناموں کااعلان سرکاری طورپرویب سائٹ پرجاری کیاجائے گا۔

جاویدہاشمی نے کہاکہ دیگرسیاسی جماعتوںمیںانتخابات نہیں نامزدگیاں ہوتی ہیں،پی پی اورن لیگ کے ورکروںکومیرامشورہ ہے کہ وہ اپنے لیڈروںکیخلاف بغاوت کا اعلان کردیںکیونکہ یہ لیڈرزان کوانکا حق نہیںد ے رہے۔ انھوںنے کہاکہ نوازشریف نے ایک بارپارٹی کے تمام عہدیداروںکوہٹایا مگرپھرکبھی کسی منتخب نہیں کروا سکے۔ادھرتحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شفقت محمودنے کہاکہ پرویزمشرف نے اقتدار کی رخصتی کے بعدخوابوںکی دنیامیںرہناشروع کردیاہے ان کوکیسے خیال آیاکہ پی ٹی آئی انکے ساتھ اتحادقائم کرلے گی،ہماراان سے کسی صورت اتحادنہیںہوگا۔
Load Next Story