اے پی ایم ایل کی رہنما آسیہ اسحاق ساتھیوں سمیت مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل
فاروق ستار پاک چین اقتصادی راہداری کے موضوع پر بات کرنے سے پہلے را ایجنٹوں کے حوالے سے وضاحت دیں، مصطفیٰ کمال
آل پاکستان مسلم لیگ کی رہنما آسیہ اسحاق 16 ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئیں ۔
آل پاکستان مسلم لیگ کی رہنما آسیہ اسحاق اپنے 16 ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئی ہیں۔ اس موقع پرمصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگ جوق در جوق ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں جب کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنما ہمارے پاس خود آرہے ہیں ہم کسی کے پاس نہیں گئے،ہماری پارٹی کے دروازے ہر ایک کے لئے نہیں کھلے کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں ہم اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتے ۔
مصطفیٰ کمال کاکہنا تھا کہ سکھر ، حیدرآباد اور میرپورخاص میں 50 سے زائد دفاترنے کام کرنا شروع کردیا ہے جب کہ پنجاب کے 6 اضلاع میں بھی ہمارے دفاتر فعال ہیں اور اب اگلا پڑاؤ بلوچستان میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد کراچی میں اپنی تنظیم کا مرکز بھی کھولیں گے۔ سابق سٹی ناظم کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہے، متعدد افراد اور شواہد کے ذریعے را کے ثبوت بھی مل چکے ہیں لیکن ریاست معصوم لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرنے کےلئے کچھ بھی نہیں کررہی، بلوچستان اور فاٹا کی طرح را کے ایجنٹوں کو بھی خصوصی پیکج دیا جائے اور راہ راست پر لایا جائے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ فاروق ستار پاک چین اقتصادی راہداری کے موضوع پر بات کرنے سے پہلے را ایجنٹوں کے حوالے سے وضاحت دیں کسی بھی قومی مسئلے پر بات کرنے سے پہلے فاروق ستار بتائیں کہ سی پیک پر بات کرنا ملکی پالیسی ہے یا بھارت کی۔
دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والی آسیہ اسحاق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کےلئے ہم نے ایک قدم اٹھایا ہم ملک کےلئے کام کرنے والے ہر شخص کے ساتھ ہیں اور ڈر کر پیچھے ہٹنے والے نہیں۔