نیب نے بلوچستان کے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو گرفتار کرلیا
خالد لانگو کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، ترجمان نیب
بلوچستان کے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے انہیں گرفتار کرلیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد ہاشم کا کڑکی عدالت میں سابق مشیر خزانہ بلوچستان منیر خالد خان لانگو کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس پر خالد لانگو کے وکیل فاروق ایچ نائیک اورباز محمدکاکڑ نے عدالت میں مؤقف اخیتار کیا کہ ان کے مؤکل کو سیاسی بنیاد پر کیس میں ملوث کیا جارہا ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ ان کے موکل کو گرفتار کیا جائےگا لہٰذا وہ عدالت سے عبوری ضمانت کے لیے استدعا کرتے ہیں ۔
نیب نے خالد لانگو کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ اربوں روپے کے کرپشن اسکینڈل میں تحقیقات جاری ہیں اس لیے خالد لانگو کو ضمانت نہ دی جائے جس پر عدالت نے خالد لانگو کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد نیب نے انہیں عدالت کے باہر سے ہی گرفتار کرلیا۔
نیب ترجمان کے مطابق سابق مشیرخزانہ بلوچستان خالد لانگو کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے 12 روزہ حفاظتی ضمانت لینے کے بعد سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے بلوچستان ہائیکورٹ کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا جب کہ خالد لانگو نے سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر سے کروڑوں روپے رقم برآمد ہونے پر عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔