ہالی ووڈ اداکارہ انجلیناجولی اب استانی کے فرائض انجام دیں گی
انجلینا جولی کو لندن اسکول آف اکنامکس کے خواتین سینٹر برائے پیس اینڈ سیکیورٹی میں ویزیٹنگ ٹیچر مقرر کیا گیا ہے۔
ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انجلینا جولی فلمی دنیا اور سماجی کاموں کے بعد اب لندن اسکول آف اکنامکس میں استاد کے فرائض سر انجام دیں گی۔
آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے سماجی کاموں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکارہ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کی خیرسگالی کی سفیر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہی ہیں تاہم اب انجلینا تعلیمی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتی نظر آئیں گی۔
انجلینا جولی کو لندن اسکول آف اکنامکس کے خواتین سینٹر برائے پیس اینڈ سیکیورٹی کے ایم ایس سی پروگرام میں ویزیٹنگ ٹیچر مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد وہ اگلے برس باقاعدہ طور پر طلبا وطالبات کو پڑھاتی نظر آئیں گی جب کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے ذریعے وہ خود بھی طلبا سے سیکھیں گی اور اپنے تجربات سے انہیں مستفید کریں گے۔