گڈانی گاڑی کاسی این جی سلنڈر پھٹنے سے 6افراد ہلاک
جبار لنگڑے کے باپ کی ہلاکت پرلیاری گینگ وار کے درجنوں کارندے اسپتال پہنچ گئے
گڈانی موڑ پر ٹریفک حادثے کے بعد سوزوکی ہائی روف میں نصب سی این جی سلنڈر میں آگ لگنے سے جھلس کر لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم کے باپ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
تمام افراد لیاری کے رہائشی تھے ۔ گڈانی موڑ پر کراچی سے گوادر کے علاقے مند جانے والی سوزوکی ہائی روف کو تیز رفتار جاوید کوچ نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ہائی روف میں نصب سی این جی سلنڈر پھٹنے سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں سوار 6 افراد محمد صدیق، محمد امین،رحیم بخش، ابوالحسن بلوچ اور محمد یونس جھلس کر ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں حب چوکی سول اسپتال لائی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں محمد صدیق لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم جبار لنگڑے کا باپ شامل تھا اطلاع ملتے ہی لیاری گینگ وار کے درجنوں کارندے سول اسپتال حب چوکی پہنچ گئے، ہلاک ہونے والے تمام افراد لیاری کے علاقے چاکیواڑہ سنگولین کے رہائشی تھے اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا، رات گئے میتیں لیاری پہنچنے پر خواتین دھاڑیں مار مار کر روتی رہیں جنھیں ان کے قریب رشتے دار تسلیاں دیتے رہے ۔