آئی جی سندھ کی پولیس حکام کو پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

حساس علاقوں میں پولیس كمانڈوز پولیو ٹیمز كے ساتھ ساتھ حركت میں رہیں، اے ڈی خواجہ

حساس علاقوں میں پولیس كمانڈوز پولیو ٹیمز كے ساتھ ساتھ حركت میں رہیں، اے ڈی خواجہ، فوٹو؛ فائل

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس حکام کو پولیو مہم کی ٹیموں کی سیکیورٹی اپنی نگرانی میں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس كو ہدایت دی ہے كہ پولیو اسٹاف و دیگر كی سیكیورٹی الرٹ رہتے ہوئے انجام دی جائے، ممكنہ حساس علاقوں میں پولیس كمانڈوز پولیو ٹیمز كے ساتھ ساتھ حركت میں رہیں اور آس پاس و اطراف پر كڑی نگاہ ركھیں ، پولیس افسران اور جوان بلٹ پروف جیكٹس لازمی استعمال كریں، پولیو کے قطرے پلائے جا نے والے علاقوں میں گشت اور پیٹرولنگ كو مزید بڑھایا جائے۔


پولیس حكام كا كہنا ہے كہ انسداد پولیو مہم كو جہاد سمجھ كر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور پولیو كا معركہ فتح كرنے كے لئے كسی قربانی سے دریغ نہیں كریں گے۔

واضح رہے كہ شہر بھر میں 6 ہزار رضاكاروں نے پولیو ٹیم كے ساتھ تعینات كیے گئے جب کہ حساس مقامات پر رینجرز بھی سیكیورٹی فرائض انجام دیئے۔
Load Next Story