افغانستان سے راکٹ حملہ بچی جاں بحق3زخمی پاکستان کا احتجاج

ہلال خیل میںصوبہ کنڑسے4 راکٹ داغے گئے،مکان تباہ،امن کمیٹی کے رضاکاروں کی جوابی کارروائی،ایسے واقعات روکے جائیں،پاکستان

میرعلی میں ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 4 ہلاک،ایجنسی سے کرفیوختم،پشاورمیں فلاحی ادارے کے دفترپرحملہ،ہنگومیں اسکول اڑادیا گیا فوٹو : فائل

باجوڑایجنسی میں افغانستان سے 4 راکٹ فائر کیے جانے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعے پرپاکستان نے افغا ن حکومت سے شدیداحتجاج کیا اور تحقیقات کامطالبہ کیا ہے شمالی وزیر ستان میں ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 4افرادہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ایجنسی کے تمام علاقوں میں دو روز سے نافذ کرفیو اٹھا لیا گیا .لوئردیرمیں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدرجبکہ پشاور بین الاقوامی فلاحی ادارے کے دفترپرحملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ہنگومیں نامعلوم افرادنے گرلزمڈل اسکول کو اڑا دیا، باڑہ میں فورسز نے تین ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیے اطلاعات کے مطابق پیر کو باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناوگئی کے سرحدی علاقہ ہلال خیل چہارمنگ میں افغانستان کے صوبہ کنڑ کے علاقے گنگل سے نامعلوم افراد نے 4 راکٹ فائر کیے جومقامی شخص کے گھرپرجاگرے جس کے نتیجے میں فاطمہ نامی بچی جاں بحق اور مسمات گل حیاء بی بی ،محمد اقبال اورانعام اللہ زخمی ہوگئے۔


ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے راکٹ حملوںکے بعدمقامی امن کمیٹی کے رضاکاروں نے نامعلوم حملہ اوروںکیخلاف جوابی کارروائی کی۔ ادھرثناء نیوزکے مطابق حکومت پاکستان اورجی ایچ کیونے اس واقعے پرافغانستان اورایساف سے شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما ہونے سے روکے جائیں،نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے میرعلی کے مختلف علاقوں میں مشتبہ ٹھکانوں کونشانہ بنایا،کارروائی میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے تمام علاقوں میں دو روزسے نافذ کرفیواٹھا لیاگیاہے ادھرلوئردیرمیں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر حاجی بہادر خان کے گھرکے باہر بم سے حملہ کیا گیا تاہم بہادرخان محفوظ رہے فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ پشاور کے علاقے یونیورسٹی ٹائون میں امریکن کلب سے متصل فلاحی ادارے کے دفتر پرمیزائل آگرا۔ پولیس کے مطابق امریکن کلب کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ میزائل گرنے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ہنگو میں نامعلوم افرادنے گرلزمڈل اسکول کوبارودی مواد سے اڑا دیا ادھرایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کے نیورو سرجن ڈاکٹر عبدالعزیز کو اغوا کاروں نے رہا کردیا , ادھرباڑہ شین قمرمیں فورسز نے پہاڑی راستے میں نصب شدہ تین ریموٹ کنٹرول بموں کوناکارہ بنادیا۔
Load Next Story