ایف آئی اے نے ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنیوالے ڈی سی کو سمن جاری کردیئے
ڈپٹی کمشنر حافظ طاہر کو وزیر داخلہ کے حکم پر شامل تفتیش کرنے کے لیے سمن جاری کیے گئے، وزارت داخلہ
ISLAMABAD:
ایف آئی اے نے وزیر داخلہ کے حکم پر ولی محمد کی شہریت کی تصدیق کرنے والے ڈپٹی کمشنر حافظ محمد طاہر کو شامل تفتیش ہونے کے لیے سمن جاری کردیئے۔
وزارت داخلہ كے ترجمان كے مطابق مذكورہ ڈی سی نے چمن میں تعیناتی كے دوران ولی محمد كی پاكستانی شہریت كی تصدیق كی تھی۔ ولی محمد كے شناختی كارڈ كی تصدیق كرنے والے تحصیلدار كووزیرداخلہ كے حكم پرایك روزقبل پہلے ہی كوئٹہ سے گرفتاركیاجاچكا ہے۔ ترجمان نے مذید كہاكہ تحصیلدار محمدرفیق ترین اور ڈی سی حافظ طاہر نے2005 میں ولی محمد كے پاسپورٹ کے لیے اس كی پاكستانی شہریت كی تصدیق كی تھی۔
واضح رہےکہ امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے ولی محمد کے پاس سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ برآمد ہوا ہے جب کہ امریکا، افغان حکومت اور افغان طالبان نے ولی محمد کے ملا منصور ہونے کی تصدیق کردی ہے تاہم پاکستان نے شواہد کے بغیر تصدیق سے انکار کردیا ہے۔