آئی جے آئی کس نے اورکیوں بنائیعلم نہیں میجرعامر

انھوں نے دوران ملازمت سیاست کی نہ بے نظیر حکومت کے خاتمے کی سازش کے ذمے دارتھے، میجر (ر) عامر ۔

انھوں نے دوران ملازمت سیاست کی نہ بے نظیر حکومت کے خاتمے کی سازش کے ذمے دارتھے، میجر (ر) عامر۔ فوٹو: فائل

آئی ایس آئی کے سابق افسر میجر (ر) عامر نے کہا ہے کہ انھوں نے دوران ملازمت سیاست کی نہ بے نظیر حکومت کے خاتمے کی سازش کے ذمے دارتھے،اصغر خان کیس میں آئی جے آئی کے حوالے سے نوازشریف کے پیچھے پڑنے کے بجائے الزام لگانے والوں سے ثبوت مانگنے چاہئیں، اس وقت کوئی ادارہ اپنی حدود سے تجاوز نہیں کررہا، صرف غلط فہمیاں


ہیں۔ ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے میجر عامر نے کہا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کو الزام لگانے سے پہلے ثبوت سامنے لانے چاہئیں،جنرل درانی نے دو مواقع پر ایسی سازشیں تیار کیں جن سے نوازشریف کی جان بھی جاسکتی تھی، انھوں نے کہا کہ دوران ملازمت کبھی سیاست نہیں کی، میری نوازشریف سے پہلی ملاقات بھی فوج سے نکلنے کے بعد ہوئی تھی،انھوں نے کہا کہ مجھے آج تک اس بات کا علم نہیں کہ آئی جے آئی کس نے بنائی اورکیوں بنائی ۔
Load Next Story