اکشے نے شاہ رخ کو زیادہ ایوارڈز ملنے پر دل کی بھڑاس نکال لی
ایوارڈز حاصل کرنے کا اصل رازیہ ہے کہ ایوارڈ کی تقریب میں فنکار آدھے معاوضے پرکام کرے، اکشے کمار
بالی ووڈ کے کئی اداکار ہر سال ہٹ فلموں اور جاندار اداکاری کے باوجود ایوارڈز سے محروم رہتے ہیں لیکن شاہ رخ خان کی طرح کچھ ایسے بھی اداکار ہیں جو کچھ خاص نہ کرنے کے باوجود ڈھیروں ایوارڈ لے اڑتے ہیں اور اس کی وجہ اکشے کمار نے کنگ خان کا نام نہ لے کر بھی بتادی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی آنے والی فلم ''ہاؤس فل 3'' کی تشہیری مہم کے دوران جب اکشے سے یہ پوچھا گیا کہ گزشتہ برس ان کی فلم بے بی نے ناصرف کاروباری لحاظ سے بھرپور کامیابی حاصل کی تھی بلکہ ان کی اداکاری کو بھی بڑا سراہا گیا تھا تو پھر کیا وجہ تھی کہ انہیں ایوارڈز نہیں ملے۔ بالی ووڈ کے کھلاڑی جو پہلے سے ہی بھرے بیٹھے تھے نے شاہ رخ خان کا نام نہ لے کر بھی ان کی کلاس لے ڈالی۔
اکشے کا کہنا تھا کہ کچھ اداکار ہیں جو ہر ایوارڈ کی تقریب میں آدھے معاوضے پر پرفارم کرتے ہیں اور اس کے بدلے میں انہیں ایوارڈز سے نواز دیا جاتا ہے۔ ملک میں صرف نیشنل ایوارڈز ہی ایسے ہیں جو فنکاروں کو صرف اور صرف ان کے کام کی بنیاد پر ملتا ہے، نیشنل ایوارڈز کی جیوری ہر فنکار کے کام کو انتہائی باریکی سے جانچتی ہے اس کے بعد ہی وہ اس اعزاز کا حقدار ٹھہرتا ہے، اگر انہیں بے بی پر نیشنل ایورڈ نہیں ملا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی فلم میں کوئی نہ کوئی خامی ضرور ہوگی۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان دیگر فنکاروں کے مقابلے میں ہرمشہورایوارڈ تقریب میں پرفارم کرتے ہیں، 1995 میں فلم فئیر ایوارڈز کے لیے عامر خان کی رنگیلا اور شاہ رخ خان کی رام جانے میں مقابلہ تھا ، ایوارڈز منتظمین نے عامر خان کے بجائے شاہ رخ خان کو بہترین اداکار قرار دیا تھا جس پر مسٹر پرفیکٹشنسٹ نے احتجاجاً کئی برسوں تک کسی ایوارڈ تقریب میں شرکت ہی نہیں کی تھی۔