کراچی پولیس ٹریفک اہلکاروں پرفائرنگ کرنے والے گروہ تک پہنچ گئی
دہشت گرد گروہ کے کارندے کارروائیوں کے بعد بیرون ملک فرار ہوجاتے ہیں، ذرائع
پولیس عائشہ منزل کے قریب 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ تک پہنچ گئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقےعائشہ منزل میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تحقیقات کی روشنی میں پتہ چلا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، یہ گروہ گزشتہ برس بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث رہا ہے، اس گروہ کے ارکان کو بیرون ملک سے ہدایات ملتی ہیں اورملزمان کارروائی کے بعد بیرون ملک فرار ہوجاتے ہیں، گروہ کا سرغنہ بھی چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کی روشنی میں کئی علاقوں میں کارروائی بھی کی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے موٹرسائیکل پرسوار 2 ملزمان نے عائشہ منزل کے قریب ڈیوٹی پرمامور 2 ٹریفک اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔