دل کے آپریشن سے پہلے اسپرین کا استعمال گردے بچانے کا سبب
آپریشن سے 5روز قبل اسپرین کا استعمال شروع کرنے سے آپریشن کے بعد گردے کی مہلک بیماریوں کے خطرات انتہائی کم ہو جاتے ہیں
سائنسدانوں کی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دل کے آپریشن سے کچھ روز قبل اسپرین کا استعمال کرنے والوں کے گردے ناکارہ ہونے کے خطرات ٹل جاتے ہیں ۔ماہرین کی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دل کے آپریشن کے 5روز قبل اسپرین کا استعمال شروع کرنیوالوں کو آپریشن کے بعد گردے کی خرابی کی مہلک بیماریوں کے لاحق ہونے کے خطرات نصف سے بھی کم رہ جاتے ہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے آپریشن کے بعد گردے ناکارہ ہوجانے اور ان میں زخم پیدا ہوجانا ایک عام پیچیدگی ہے ۔جو دل کے آپریشن کے ساتھ لاحق ہونے کے خطرات میں موجود رہتی ہے ۔دل کا آپریشن کروانے والوں کو گردے کی تکلیف رہتی ہے ۔اس معاملے میں اسپرین کاآپریشن سے قبل استعمال انتہائی مفید رہا ہے ۔