سندھ ہائیکورٹ نے موٹرسائیکل چلانے پرپابندی کو بلاجواز قرار دے دیا

حکومت چاہے تو تعطیل کے روز موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کرسکتی ہے، عدالت

حکومت چاہے تو تعطیل کے روز موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کرسکتی ہے، عدالت۔ فوٹو فائل

سندھ ہائیکورٹ نے موٹرسائیکل چلانے پرپابندی کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سندھ ہائیکورٹ میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگانے کی درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل سندھ عبدالفتاح ملک اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ وسیم احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر سندھ ہائیکورٹ نے موٹرسائیکل پرپابندی کو بلاجواز قرار دے دیا، عدالت کا کہنا تھا کہ اگر حکومت چاہے تو تعطیل کے روز موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔


چیف جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ اگر شہر یا صوبے میں موٹرسائیکلوں کے ذریعے دہشت گردی کے واقعات ہونے کا خطرہ ہے تو مجالس اور امام بارگاہوں کے اطراف ایک محدود علاقے میں موٹرسائیکل کی پارکنگ پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے لیکن پورے شہر یا صوبے میں موٹرسائیکل چلانے پر 10 روز تک پابندی لگانے سے لاکھوں شہریوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ، اس لئے عدالت حکومت کو اس امر کی اجازت نہیں دے سکتی۔

حکومت سندھ کی جانب سے گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ محرم الحرام کے دوران 10 روز موٹرسائیکل چلانے پر پابندی لگا نے کی اجازت دے دی جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story