اسلام آباد ہائیکورٹ کا رمشامسیح کیخلاف ایف آئی آرخارج کرنے کا حکم
رمشاء مسیح کے خلا ف الزاما ت بے بنیا د ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
ہائیکو رٹ نے رمشا مسیح کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس کے خلا ف درج کیا گیا مقد مہ خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہا ئیکورٹ کے سنگل بنچ نے فیصلےمیں کہا ہے کہ رمشاء مسیح کے خلا ف الزاما ت بے بنیا د ہیں، میڈیکل رپورٹ رمشاء مسیح کی کم عمری کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
چیف جسٹں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے ریما رکس میں کہا کہ قرآن پاک کا معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے, رمشاء مسیح کو قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے ہوئے کسی نے نہیں دیکھا، اس کے فعل میں لا علمی نظر آتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس کیس میں کوئی دانستہ نیت بھی سامنے نہیں آئی.
15 صفحا ت پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تھانہ رمنا پولیس رمشا کیس کا مقدمہ خارج کردے۔