بھارت سی پیک کوبراہ راست چیلنج سمجھتا ہےامریکی اخبار
بھارتی اسٹریٹجک منصوبہ ساز چینی بحریہ کی طرف سے گوادر میں بیس قائم کرنے پر پریشان ہیں
ایک امریکی اخبارنے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت سی پیک منصوبے کو براہ راست چیلنج سمجھتا ہے۔
لاس اینجلس ٹائمزکے مطابق بھارتی اسٹریٹجک منصوبہ ساز چینی بحریہ کی طرف سے گوادرکو بیس بنانے پر پریشان ہیں۔ بھارت کوگوادر میں چینی کارکنوں کی حفاظت کیلیے پاک فوج کے 2 ہزارجوانوں کی تعیناتی پرتشویش ہے۔ بھارت کویہ فکرکھائے جا رہی ہے کہ چین اپنے منصوبوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے پاک فوج پر زیادہ انحصار کرے گا۔
تجزیہ کار یہ بھی کہتے ہیں کہ ایران کی چا بہار بندرگاہ میں50 کروڑ روپے کی بھارتی سرمایہ کاری گوادر کا جواب ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر چینی بینکوں اور صنعتوں نے کام شروع کر دیا ہے۔