ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی امیدوار بننے کیلئے حامیوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرلی

ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن یا برنی سینڈرز میں سے کسی ایک کے ساتھ ہوگا۔

ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن یا برنی سینڈرز میں سے کسی ایک کے ساتھ ہوگا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
امریکی صدر کے عہدے کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے حامیوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرلی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہزار 200 سے زائد مندوبین کی حمایت حاصل کرلی جب کہ ان کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان جولائی میں کیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل 16 امیدواروں کو شکست دی جس کے بعد غالب امکان ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ہوں گے جن کا مقابلہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن یا برنی سینڈرز میں سے کسی ایک کے ساتھ ہوگا۔
Load Next Story