دہشتگردی کی اطلاع پرموبائل سروس یا موٹرسائیکل پر پابندی لگائی جاسکتی ہے رحمان ملک
10ہزار سے زائد گاڑیوں کو چیک کر کے 3000 کے کالے شیشے نکال دیئے گئے ہیں، رحمان ملک
وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہےکہ جس شہر میں بھی دہشتگردی کی اطلاع ہوگی وہاں موبائل سروس یا موٹرسائیکل پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر رحمان ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کا مسئلہ انتہائی اہم ہے وہاں روز ہمارے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ ہورہی تھی اس صورتحال کے پیش نظر جو مانیٹرنگ پالیسی ہم نے بنائی وہ کامیاب رہی، یکم محرم الحرم کو ہم نے موبائل اور موٹرسائیکل پر جو پابندی لگائی تھی اس کی وجہ سے کوئٹہ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایف سی کے کوئٹہ میں کامیاب آپریشن کے بعد 75 فیصد جانی نقصان کم ہو چکا ہے، 60 فیصد حادثات میں کمی آچکی ہے، 10ہزار سے زائد گاڑیوں کو چیک کر کے 3000 کے کالے شیشے نکال دیئے گئے ہیں جبکہ 900 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو کسٹم کے حوالے کیا جاچکا ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ میں نے لوکل گورنمنٹ، ایف بی آر، ایف آئی اے اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم دسمبر تک کسٹم ڈیوٹی ادا کر کے گاڑیوں کو ریگولائز کرلیں تو ہم ان کو کچھ نہیں کہیں گے ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔