پاکستان تحریک انصاف کا پاناما لیکس کے معاملے پر ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ
آئندہ چند ہفتے انتہائی اہم ہیں اورحالات کو مدنظر رکھتے ہوئے چاروں صوبوں میں کارکنان کو متحد کررہے ہیں،ترجمان پی ٹی آئی
پی ٹی آئی نے پاناما لیکس کے معاملے پر ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں جہانگیر ترین، علیم خان، نعیم الحق، اسد عمر اور شیری مزاری سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا، تحریک کرپشن، ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے خلاف چلائی جائے گی جب کہ اس کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں انٹرا پارٹی انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ آئندہ چند ہفتے انتہائی اہم ہیں اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے چاروں صوبوں میں اپنے کارکنان کو متحد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنا موقف عوام تک پہنچانے کے لیے 8 ارب روپے اشتہارات پر خرچ کردیے، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاناما لیکس کی پارلیمانی کمیٹی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پارلیمانی کمیٹی میں کچھ اختلافات سامنے آئے، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو چند اعتراضات تھے جو اس وقت نہیں بتاسکتا۔