پیمرا نے فیملی پلاننگ اور برتھ کنٹرول کے اشتہارات پر پابندی لگادی

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ، فوٹو: فائل

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو پر فیملی پلاننگ اور برتھ کنٹرول کے تمام اشتہارات پر پابندی لگادی۔


پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو کو اشتہارات سے متعلق ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیملی پلاننگ اور برتھ کنٹرول کی ادویات اور دیگر اشیا کے اشتہارات سے متعلق پیمرا کو بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ان اشتہارات کا بچوں پر برا اثر پڑرہا ہے۔

پیمرا نے تمام ٹی وی اور ریڈیو چینلوں کو فیملی پلاننگ اور برتھ کنٹرول کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات سے متعلق اشتہارات پر فوری اور مکمل پابندی لگانے کی ہدایت جاری کردی ہیں جب کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
Load Next Story