عراق اور شام میں امریکی فوج کی بمباری سے101داعش جنگجو ہلاک

رقہ میں شدت پسندوں پر 150 فضائی حملے کیے گئے، 5 دیہات کو جنگجوؤں سے آزاد کروا لیا گیا

شامی خانہ جنگی میں2 لاکھ 80  ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے، کرد ملیشیا کے لیے امریکی مدد اور حمایت ناقابل قبول ہے، ترکی فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
عراق اور شام میں امریکی اتحادی فورسز نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 101 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق امریکی اتحادی فوج نے عراقی شہر فلوجہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں داعش کے ایک مقامی رہنما ماہرالبلاوی سمیت 70 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ فلوجہ میں داعش کے ٹھکانوں پر 20 فضائی حملے کیے گئے۔ دریں اثنا امریکی اتحادی فوج نے شامی علاقے رقہ میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر 150 حملے کیے جس میں داعش کے 31 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ صوبہ الرقہ کے 5 دیہات کو داعش سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

شام میں خانہ جنگی کے نتیجے میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ترک حکام نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے کہ امریکی فوجی مقامی کرد جنگجوؤں کے لباس میں جنگ میں شریک ہیں۔ علاوہ ازیں یورپی یونین نے شامی حکومت کے خلاف پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے۔
Load Next Story