چیئرمین پی ٹی اے کا تمام موبائل کمپنیوں کو اپنے نائٹ پیکجز ختم کرنے کا حکم

موبائل کمپنیوں کے نائٹ پیکجز بے راہ روی کا باعث بن رہے ہیں ۔ اس لئے انہیں ختم کرنے کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

موبائل کمپنیوں کے خصوصی پیکجز رات 12 بجے تک ہوں، پی ٹی اے۔ فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک میں کام کرنے والی سیلولر کمپنیوں کو نائٹ پیکجز ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔



اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی اے نے کہا ہے کہ موبائل کمپنیوں کے نائٹ پیکجز معاشرتی بے راہ روی کا باعث بن رہے ہیں ۔ اس لئے موبائل کمپنیاں اپنے نائٹ پیکجز ختم کرنے کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیں اس کے علاوہ کمپنیوں کے دیگر خصوصی پیکجز بھی رات 12 بجے تک ہوں ۔


واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمانی کمیٹی میں بھی نائٹ پیکجز کا معاملہ زیر غور لایا گیا تھا اور پی ٹی اے کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اس معاملے پر غور کرے ۔

Recommended Stories

Load Next Story