میگا اسٹار امیتابھ بچن فلم ’’سرکار‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں بھی جلوہ گر ہوں گے
اس سے قبل 2005 اور 2008 میں بھی فلم کے سیکوئل میں امیتابھ نے کردار ادا کیا تھا۔
KARACHI:
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن معروف ہدایتکار رام گوپال ورما کی فلم ''سرکار'' کے تیسرے سیکوئل میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔
بالی ووڈ کی 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ''سرکار'' میں امیتابھ بچن ، ابھیشیک بچن اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا جب کہ 2008 میں فلم کا دوسرا سیکوئل ''سرکار راج'' ریلیز کیا گیا جس میں کترینہ کیف کی جگہ ایشوریا رائے بچن نے مرکزی کردار اداکیا اور فلم نے باکس آفس پر شاندار کمائی کی تاہم اب ایک بار پھر ہدایتکار رام گوپال ورما نے فلم کا تیسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔
فلم ''سرکار'' کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار میگا اسٹار امیتابھ بچن کو پیشکش کی گئی جس پر انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جب کہ فلم کی شوٹنگ ممبئی اور لندن میں کی جائے گی جس کا آغاز رواں سال ہی کیا جائے گا۔