علی حیدر گیلانی اغوا کے 3 سال کے حالات پر کتاب لکھیں گے

علی حیدر گیلانی کو کتاب لکھنے کا مشورہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دیا

کتاب ان کے اغوا کے دن 9 مئی 2013 سے ان کی بازیابی کے روز 10 مئی 2016 تک کے واقعات پر مشتمل ہو گی فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے حال ہی میں افغانستان سے بازیاب ہونے والے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے اپنے اغواکے3سال کے حالات قلم بند کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔


نجی ٹی وی کے مطابق علی حیدر گیلانی نے کتاب پرکام شروع کردیاہے اوریہ کتاب ان کے اغوا کے دن 9 مئی 2013 سے ان کی بازیابی کے روز 10 مئی 2016 تک کے واقعات پر مشتمل ہو گی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو کتاب لکھنے کا مشورہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دیا جبکہ ان کے والد یوسف رضا گیلانی کتاب لکھنے میں ان کی معاونت کریں گے۔

کتاب انگریزی زبان میں ہوگی۔ کتاب میں ملتان سے وزیرستان اور افغانستان تک کی روداد شامل ہو گی،اس میں اغواکاروں کے مظالم کی تفصیل بھی ہوگی۔اغواکاروں کا رہن سہن، طریقہ واردات، تربیت، مواصلاتی نظام کا ذکر ہوگاجبکہ اغوا کاروں کی قید کے دوران ڈرون حملوں اور اس سے پیدا ہونے والی دہشت کابھی ذکرہوگا۔
Load Next Story