کرنٹ اکائونٹ سرپلس جولائی تا اکتوبر 258 کروڑ ڈالر تک محدود
پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکائونٹ 43.5 کروڑ فاضل تھا، گزشتہ ماہ 17.7 کروڑ ڈالر کمی آئی
پاکستان کے حسابات جاریہ (کرنٹ اکائونٹ) کا میزانیہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ کے دوران 25 کروڑ80 لاکھ ڈالر فاضل رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1 ارب 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک کرنٹ اکائونٹ 43کروڑ50لاکھ ڈالر فاضل تھا تاہم اکتوبر میں 17 کروڑ70لاکھ ڈالر کے خسارے کے باعث جولائی سے اکتوبر تک کرنٹ اکائونٹ سرپلس 25کروڑ80لاکھ ڈالر تک محدود ہو گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں خدمات واشیا کی تجارت میں پاکستان کو مجموعی طور پر 1 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا جبکہ ترسیلات زر کی آمد 1 ارب 36 کروڑ 50لاکھ ڈالر رہی۔