بنگلہ دیش میں بلدیاتی انتخابات کے دوران جھڑپوں میں 12افراد ہلاک ہزاروں زخمی
بلدیاتی انتخابات میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں میں 2 بچے اور 2 امیدوار بھی شامل ہیں
بنگلہ دیش میں بلدیاتی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے دوران پرتشدد واقعات میں2 امیدواروں اور2 بچوں سمیت 12 افرادہلاک جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیش میں بلدیاتی انتخابات کا پانچواں مرحلہ پہلی مرتبہ پارٹی لائن پر منعقد کیاجارہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتیںجاماپور، چٹاگانگ، نواکھلی، کومیلا، پانچا گڑھ اور ناریان گنج میں ہوئی ہیں۔ پرتشدد واقعات میں ہزاروں افراد زخمی ہیںجن میں بیشتر کو گولیاں لگی ہیں۔717یونینز کے تحت 45 اضلاع میں پولنگ کے دوران دھاندلی اور دیگر غیر قانونی عمل کے الزامات کے معاملے پرجھڑپیں ہوئیں۔ جاماپور میں تشدد کے واقعات میں 2 بچوں سمیت 4 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب پولیس نے 2 امیدواروں کے حامیوں کے درمیان تصادم کو ختم کرنے کے لیے فائرنگ کردی۔ ضلعی پولیس چیف محمد نظام الدین کا کہنا تھا کہ پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے فائرنگ کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد شہاب الدین خان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ پرتشدد واقعات میں 2امیدوار بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے جن میں بی این پی کے کمال الدین اور ایم ڈی یاسین شامل ہیں۔مارچ سے جاری بلدیاتی انتخابات میں اب تک پورے بنگلہ دیش میں 101افراد مارے جا چکے ہیں۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے بلدیاتی انتخابات میں جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔