وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع
ملزم پرانسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے سمیت غیر قانونی پاسپورٹ جاری کرنے اور ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔
احتساب عدالت نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزم سے بے نامی جائیداد کا سراغ لگانے کے علاوہ مزید کئی دستاویزات برآمد کرنی ہے اس لئے اس کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔
اس موقع پر ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل بیماری میں مبتلا ہیں اس لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے جس کے بعد عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید 10 روز کے لئے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ نیب نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کو 17 مئی کو ان کے دفتر سے حراست میں لیا تھا جن پرانسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے سمیت غیر قانونی پاسپورٹ جاری کرنے اور ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔