بھارتی کامیڈی گروپ کو لتا منگیشکر اور سچن ٹنڈولکر کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا
بھارتی حکمران جماعتبی جے پی اور شیوسینا کی جانب سے کامیڈین کے خلاف پولیس میں درخواست بھی دی گئی
NEW YORK:
بھارتی کامیڈی گروپ کو گلوکارہ لتا منگیشکر اور کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بھارت کے مشہور کامیڈی گروپ کی جانب سے کامیڈی سے بھرپور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جس کے بعد بھارت میں ویڈیو کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر کامیڈی ویڈیو کو دونوں لیجنڈری شخصیات کی توہین قرار دیا گیا ہے ۔ بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا کی جانب سے کامیڈین کے خلاف پولیس کو درخواست بھی دی گئی ہے جس کے بعد اسپیشل برانچ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ ممبئی پولیس نے ویڈیو کو بلاک کرنے کے لیے گوگل اور یوٹیوب سے رابطہ کیا ہے۔
بالی ووڈ کی نامور شخصیات کی جانب سے بھی ویڈیو کے خلاف شدید ردعمل دیا گیا ہے جب کہ اداکار انوپم کھیر اور رتیش دیش مکھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ویڈیو کو لیجنڈری شخصیات کی توہین قرار دیا ہے ۔
دوسری جانب کامیڈی گروپ کے ارکان نے بھی اپنی ویڈیو پر دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان ایل کے ایڈوانی کی عمر پر سالوں سے لطیفے بن رہے ہیں اور آج سب کے سب جج بنے ہوئے ہیں تاہم کامیڈین نے فوراً ہی اپنی ٹوئٹس کوہٹادیا۔
واضح رہے کہ دونوں شخصیات کو بھارت کے اعلی ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔