وزیراعظم نوازشریف کا بھارتی ہم منصب کو فوننیک خواہشات پر مودی کا شکریہ ادا کیا
بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف کے آپریشن کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو فون کیا جس میں بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف سے ان کی خیریت دریافت کی۔
ترجمان بھارتی دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا اور اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر بات چیت ہوئی جب کہ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان سے صحت کے بارے میں پوچھا اور ان کے آپریشن کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے نیک خواہشات پر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری پر ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔