غزہ حماس اور اسرائیل میں امن معاہدہ متوقع
7روز میں اسرائیل کے حملوں میں حماس کے ٹی وی الاقصیٰ چینل سے تعلق رکھنے والے دو صحافیوں سمیت 120 فلسطینی شہیدہوچکے ہیں
غزہ میں جنگ بندی کے لئے مصر کے درالحکومت قاہرہ میں سفارتی کوششیں جاری ہیں اورامریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن بھی اسرائیل پہنچ گئیں جو بدھ کو مصری اور اسرائیلی حکام سے ملاقات کریں گی۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لئے ترکی، تیونس، قطر اور مصر کے اعلیٰ حکام اہم کرادار ادا کر رہے ہیں، امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 مرتبہ مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں صدور نے جنگ بندی اور امن معاہدے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ مصر کے صدر محمد مرسی نےعندیہ دیا ہے کہ منگل کو حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاجائے گا۔
اس سے قبل حماس کے رہنما خالد مشعل کاکہنا تھا کہ وہ خطے میں طویل مدتی امن معاہدہ چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے انہیں اسرائیلی شرطیں قبول نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سات روز میں اسرائیل کی جانب سے کئے گئے فضائی اور بحری حملوں میں حماس کے ٹی وی الاقصیٰ چینل سے تعلق رکھنے والے دو صحافیوں سمیت 120 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔