عامرخان کی آج کراچی میں مداحوں سے ملاقات
کل پریس کانفرنس شیڈول، جمعرات کومقامی ہوٹل میں چیریٹی ایونٹ منعقد ہوگا
KARACHI:
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں وہ منگل کو مقامی شاپنگ سینٹر میں پرستاروں سے ملاقات کریں گے، اگلے دن وہ فریئر ہال پر عوامی تقریب میں شریک ہوں گے، ان کا مقصد چیریٹی باکسنگ میچز سے تھر کے لوگوں کیلیے 2کنویں لگانے کیلیے فنڈز جمع کرنا ہے۔
ورلڈ باکسنگ کونسل ( ڈبلیو بی سی) سلور ویلٹرویٹ چیمپئن عامر خان کا یہ چیریٹی ایونٹ جمعرات کو مقامی ہوٹل میںمنعقد ہوگا، جس میں 10 افراد کے لیے مختص ٹیبل کی ٹکٹ ڈیڑھ لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
اس ایونٹ میں عامر کے علاوہ دیگر7 انٹرنیشنل باکسرز ایکشن میں دکھائی دیں گے، جس میں عامر کے بھائی ہارون ، تاصیف خان ، گلیگر ڈائل، جوڈی میکل، اسٹورٹ میڈوکس، فرانسز پیٹر ڈگلس کروزاور فل ٹائونلے شامل ہیں،اس دورے کو برطانوی اور آئرش باکسنگ اتھارٹی ( بی آئی بی اے ) کی تائید بھی حاصل ہے، منتظمین نے ''ایکسپریس ٹریبیون'' کو بتایا کہ فنڈ ریزنگ ایونٹ کا مقصد تھر میں دو کنویں کی کھدائی کیلیے وسائل فراہم کرنا ہے، اس دورے کا مرکزی ایونٹ عامر خان کی پاکستان میں انٹرنیشنل باکسنگ لانے کے خواب کی بھی عملی تعبیر ہوگا، عامر خان ٹرسٹ کے تحت ہونے والی اس ایونٹ میں مقامی ہوٹل بھی ان کا پارٹنر ہے، عامر خان بدھ کو اس حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔
ان کے نام سے قائم فائونڈیشن عالمی سطح پر غربت کے خاتمے اور پسماندہ لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلیے مصروف عمل ہے، تھر میں کنوئوں کی کھدائی کے حوالے سے منتظمین نے بتایا کہ وہاں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور غربت کی وجہ سے پیش آنے والے گذشتہ دنوں کے افسوسناک واقعات پر عامر نے یہ قدم اٹھایا، جس کا مقصد معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا ہے، انھیں امید ہے کہ اس کارخیرمیں ان کے پارٹنر اور مخیر افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔