دلیپ کمار کا بخار نہیں اترا گھر سے نکلنے پر پابندی برقرار

بالی وڈ لیجنڈ دلیپ کمار 11دسمبر 2013کو 90برس کے ہوجائیں گے۔

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ سپر اسٹار دلیپ کمار کو موسم کی تبدیلی پر ہلکا بخار ہوگیا تھا جو ابھی تک نہیں اترا ہے۔


ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا ۔اپنے ٹوئٹر پر ممتاز اداکار نے لکھا ہے کہ گزشتہ دنوں سے گھر پر قید ہوں اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر آرام کررہا ہوں ۔انھوں نے لکھاہے کہ باہر نکلنے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔ میرے معالج کو خدشہ ہے کہ باہر جانے سے میرا بخار تیز ہوسکتا ہے ۔واضح رہے کہ بالی وڈ لیجنڈ دلیپ کمار 11دسمبر 2013کو 90برس کے ہوجائیں گے۔

1944میں فلم ''جوار بھاٹا''سے فلمی سفر کا آغاز کرنے والے دلیپ کا اصل نام یوسف خان ہے ۔دلیپ کمار کی دوسری فلم ''جگنو''نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ بالی وڈ کے سپراسٹار نے 6 دہائیوں کے دوران فلمی سفر میں 60 سے زیادہ فلموں میں پرفارم کیا۔ دلیپ کمار پہلے اداکار تھے جنہوں نے 1954ء میں پہلا بہترین اداکار ہونے کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔
Load Next Story