وزیراعظم ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہی وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے شہبازشریف
خصوصی دعاؤں پر پاکستانیوں اور مسلمانوں کا وزیراعظم اور اپنی طر ف سے شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا آپریشن کامیاب رہا جب کہ وہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہی وطن واپس آنے کا فیصلہ کریں گے۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کا آپریشن کامیاب رہا، اب وزیراعظم کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام برادراسلامی ملکوں میں خصوصی دعاؤں پر پاکستانیوں اور مسلمانوں کا وزیراعظم اور اپنی طر ف سے شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وزیراعظم تندرست ہو کر جلد وطن واپس جائیں گے لیکن اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں دل کا کامیاب آپریشن ہوا ہے جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے جب آپریشن کے موقع پر ان اہل خانہ اسپتال میں موجود تھے۔