آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترک صدر اور عسکری حکام سے ملاقات آئی ایس پی آر
ترک صدر نے آرمی چیف کی موجودگی اور پاک فوج کے دستوں کی شرکت کا شکریہ ادا کیا، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک صدر طیب اردوان اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کی جس میں ترک حکام نے جنگی مشقوں میں پاک فوج کے سربراہ کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا اکیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترکی میں کثیرالقومی فوجی مشقوں کامعائنہ کیا جہاں ترک جنرل ہلوسی اکار نے جنرل راحیل شریف کا خیرمقدم کیا۔ ترجمان کے مطابق کثیرالقومی فوجی مشقیں کل رات اور آج کی گئیں جس میں پاکستان، ترکی، امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، بیلجیئم، قطر اور آذر بائیجان کی افواج نے حصہ لیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطاق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترک صدر طیب رجب اردوان اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس میں ترک صدر نے جنرل راحیل شریف کی موجودگی اور پاک فوج کے دستوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ ترک صدرنے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ کے مشقوں میں موجود ہونے سے پاک ترک برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی مشقوں سے دوطرفہ دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان اور ترکی نے 3 سال کے دوران 52 مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا ہے۔