ملٹی پل ویزوں کے اجرا کا افغان فیصلہ خوش آئندہےتاجر
تجارت کوفروغ ملے گا،ویزوںکے اجرا میںسیکیورٹی مسائل کو رکاوٹ نہ بننے دیا جائے
افغانستان کی طرف سے پاکستانی تاجروں کو ملٹی پل ویزوں کا اجرا خوش آئند بات ہے، فیصلے سے دو طرفہ تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔ ہفتہ کو اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر طارق محمود نے کہا کہ تاجروں کو ویزوں کے اجرا سے معاشی ترقی اور دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا،
برآمدات میں اضافے کیلیے سب سے نزدیک اور آسان رسائی والا ملک افغانستان ہے، ویزوں کے اجرا کے بعد پاکستانی تاجروں کو افغانستان کی منڈیوں تک باسہولت رسائی کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویزوں کے اجرا میں سیکیورٹی کے مسائل کو رکاوٹ نہ بننے دیا جائے بلکہ دونوں ممالک کی حکومت کو چاہیے کہ وہ سیکیورٹی مسائل کے خاتمے کیلیے اقدامات کریں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی تاجروں نے افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں اور دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلیے بات چیت کی ہے۔ معاشی تجزیہ کار ایم ایم حسن نے بھی تاجروں کو ویزوں کی فراہمی کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد حاصل ہوں گے، افغانستان کے ساتھ باہمی تجارت میں اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔