ون ڈے کرکٹ کپتان جیتی بازی ہارجانے کی عادت سے پیچھا چھڑانے کے خواہاں
ہیمپشائر میں کیمپ کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی بیشتر کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرنے میں مدد ملے گی، کپتان
ISLAMABAD:
کپتان اظہر علی ون ڈے کرکٹ میں جیتی بازی ہار جانے کی عادت سے پیچھا چھڑانے کے خواہاں ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ محدود اوورز میں پاکستان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تاہم ہم مثبت سمت میں جارہے ہیں،تمام کھلاڑی رینکنگ میں بہتری لانے کا عزم رکھتے ہیں، گذشتہ کچھ عرصے میں گرین شرٹس اہم لمحات میں کمزور کھیل کی وجہ سے بازی ہارتے رہے،کوشش کریں گے کہ اس خامی پر قابو پاتے ہوئے انگلینڈ میں فتوحات حاصل کریں۔
انھوں نے کہا کہ ہیمپشائر میں کیمپ کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی بیشتر کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرنے میں مدد ملے گی، اس یقین اور اعتماد کے ساتھ ٹور پر جائیں گے کہ ہمیں ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنا ہے،امید ہے کہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔