گولیوں کے خول کی جانچ کیلئے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ
سسٹم جائے وقوع سے ملنے والے خول کی مختلف زاویوں سے تصاویریںکھینچنے اور تجزیہ کے بعد ملتے جلتے5نتیجے دے گا.
فارنسک ڈویژن سندھ نے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری سمیت دیگر جرائم کے جائے وقوع سے ملنے والے گولیوں کے خولوںکی جانچ کیلیے اینٹی گریٹڈ بیلسٹک آئیڈنٹی فکیشن سسٹم خرید نے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فارنسک ڈویژن سندھ نے اینٹی گریٹڈ بیلسٹک آئی ڈینٹی فکیشن سسٹم خرید نے کا فیصلہ کرلیا اوراس سلسلے میںکئی غیرملکی کمپنیوں سے رابطہ بھی کر لیا گیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ کینیڈین، ترکش اور یو ایس اے کی کمپنیاں سب سے بہترین اینٹی گریٹڈ بیلسٹک آئی ڈینٹی فکیشن سسٹم بنانیوالی کمپنیاں تصورکی جاتی ہیں اورکوشش کی جارہی ہے کہ فارنسک ڈویژن سندھ کے لیے کینیڈ ین ٹیکنالوجی کا اینٹی گریٹڈ بیلسٹک آئی ڈینٹی فکیشن خریدا جائے، اینٹی گریٹڈ بیلسٹک آئیڈنٹی فکیشن سسٹم تقریباً15کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سسٹم ہے اورآئندہ ماہ تک خرید لیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ سسٹم فارنسک ڈویژن سندھ میں آنے کے بعد دہشت گردی،ٹارگٹ کلنگ اور قتل غارت گری سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں کے جائے وقوع سے ملنے والے گولیاں کے خولوں کی جانچ کی جا سکے گی جبکہ پولیس غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتارملزمان گرفتار کے اسلحے کی بھی جانچ کر سکے گی، انھوں نے بتایا کہ سسٹم گولی کے خالی خول کی مختلف زاویوں سے تصاویریںکھینچنے اور تجزیہ کرنے کے بعد فیڈ ڈیٹا سے ملتے جلتے5نتیجے دیدے گا جس سے فوری طور پر معلوم ہوجائے گا کہ واردات میں کونسا اسلحہ استعمال ہوا ہے،کتنی دور سے فائر کیا گیا ہے اور مذکورہ اسلحہ ماضی میں کن کن وارداتوں میں استعمال کیا جا تا رہا ہے یا استعمال کیا جا چکا ہے۔
فارنسک ڈویژن سندھ کی بیلسٹک لیبارٹری میں جائے وقوع سے ملنے والے گولیوں کے5ہزار خالی خالوں کا ڈیٹا موجود ہے اور اگر کسی واردات کے جائے وقوع سے گولی کے خالی خول ملتے ہیں تو انھیں روایتی انداز سے چیک کیا جا تا ہے جس سے خالی خول کو جانچنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے، انھوںنے بتایا کہ اینٹی گریٹڈ بیلسٹک آئی ڈینٹی فکیشن سسٹم کے آنے کے بعد فارنسک ڈویژن سندھ کی لیبارٹری میں موجود 5ہزار گولیوں کے خولوں کا ڈیٹا سسٹم میں فیڈ کردیا جائے گا جس کے بعد اگر کسی جائے وقوعہ سے کوئی گولی کا خالی خول ملتے ہیں تو ان کی جانچ کا کام صرف سیکنڈ وںمیں کر لیا جا ئے گا ۔