اوول ٹیسٹ پروٹیز بیٹسمینوں نے انگلش بولرز کا جینا دوبھر کردیا
اسمتھ اورآملا کی سنچریاں،259کی ریکارڈ شراکت، جیک کیلس83 پر ناقابل شکست
HOUSTON:
اوول ٹیسٹ میں جنوبی افریقی بیٹسمینوں نے انگلش بولرز کا جینا دوبھر کردیا،اسمتھ اور آملا کی سنچریوں کی بدولت مہمان ٹیم نے2وکٹ پر 403رنز بنا لیے، اسے18 رنزکی سبقت حاصل ہو چکی،کپتان کیریئر کے 100ویں ٹیسٹ میں 131 کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے، وہ ٹم بریسنن کی گیند پر ان سائیڈ ایج کے سبب بولڈ ہوئے، ہاشم کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہیں۔
انھوں نے کپتان اسمتھ کے ہمراہ 259 رنز جوڑ کر انگلینڈ کیخلاف دوسری وکٹ کی شراکت کا نیا ملکی ریکارڈ بنادیا، اس سے قبل لارڈز میں اسمتھ اور گیری کرسٹن نے 257رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تھی، ہاشم دن کے اختتام پر 183 اور جیک کیلس83 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دونوں کے درمیان اب تک 143 کی پارٹنر شپ ہوچکی، ہاشم آملا کا اس سے قبل بہترین انفرادی اسکور 253 ناٹ آئوٹ ہے جو انھوں نے ناگپور میں بھارت کیخلاف 2010 میں ترتیب دیا تھا،یاد رہے کہ انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 385رنز بناکر آئوٹ ہوا تھا، اوپنر الیسٹر کک نے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔