رشتے کے تنازع پرجلائی گئی لڑکی پمزاسپتال میں دم توڑگئی
ماریہ کی موت کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل کرلی ہے
رشتے کے تنازع پرجلائی گئی لڑکی ماریہ پمز اسپتال میں دم توڑ گئی۔
ترجمان پمزاسپتال کے مطابق گزشتہ روزاسپتال میں لائی گئی ماریہ کے اہم اعضا بری طرح جھلس گئے تھے، اس کے علاوہ اس کے دماغ، جگر اور گردوں نے کام کرنا بھی چھوڑ دیا تھا، ماریہ کی زندگی بچانے کے لیے ماہر ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے نے بھرپورکوششیں کیں لیکن وہ بدھ کی صبح دم توڑ گئی، ماریہ کی لاش کو اس کے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے ماریہ کے نزعی بیان اوراس کے باپ کی جانب سے دائر کی گئی رپورٹ کی روشنی میں شوکت اور رفعت نامی دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف اقدام قتل کے بعد اب قتل کی دفعہ بھی شامل کردی ہے۔
واضح رہے کہ ماریہ کو گزشتہ روز رشتہ کے تنازع پر آگ لگا کر گہری کھائی میں پھینک دیا گیا تھا۔