مفتی شہاب ہراس فیصلے کیلئے تیار ہیں جو قرآن و سنت کے مطابق ہو سردار یوسف

پشاور میں اجلاس کے دوران کافی پیش رفت ہوئی اورملک بھر میں ایک ہی دن روزہ سے متعلق پرامید ہوں، وزیرمذہبی امور

پشاور میں اجلاس کے دوران کافی پیش رفت ہوئی اورملک بھر میں ایک ہی دن روزہ سے متعلق پرامید ہوں، وزیرمذہبی امور۔ فوٹو:فائل

BUENOS AIRES:
وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن ملک بھر میں روزہ اور عید سے متعلق کافی پیش رفت ہوئی اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہر اس فیصلے کے لئے تیار ہیں جو قرآن و سنت کے مطابق ہو۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار یوسف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پشاور میں مسجد قاسم خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے اچھی ملاقات رہی جب کہ ملاقات میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان موجود تھے جس میں ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مفتی شہاب الدین ہراس فیصلے کے لئے تیار ہیں جو قرآن و سنت کے مطابق ہو اوران کا کہنا تھا کہ ہماری چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کو بھی سنا جائے جس پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان سے بات ہوئی ہے۔
Load Next Story