بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار رزاق خان انتقال کرگئے
اداکار نے 1993 میں اپنے فلمی سفرکا آغاز کیا اور کیرئیر میں 90 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
بالی ووڈ نگری میں اپنی جاندار مزاحیہ اداکاری کی بدولت نام کمانے والے معروف اداکارہ رزاق خان دل کی دھڑکن بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رزاق خان نے دل کے عارضے میں مبتلا تھے جنہیں ریاست مہاراشٹرا کے شہر باندرا کے ہولی فیملی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے جب کہ ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق بھی کردی۔ رزاق خان کے بیٹے آزاد خان ان دنوں کروشیا میں موجود ہیں جن کی آمد کا انتظار کیا جارہا ہے جب کہ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رزاق خان کی نماز جنازہ کل شام 4 بجے ممبئی میں ہوگی۔
مزاحیہ اداکار رزاق خان نے 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم "روپ کی رانی چوروں کا راجا" سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا اور اپنے کیرئیر میں 90 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ رزاق خان نے بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں راجہ ہندوستانی، ہیلو برادر، بادشاہ، حسینہ مان جائے گی، ہیرا پھیری، جورو کا غلام اور کیا کول ہیں ہم سمیت کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔