عرفان نے پابندی اور جرمانے کیخلاف اپیل کردی
سماعت23 نومبرکو ہوگی، چیمپئنز ٹرافی میںشرکت نہ کرنے کا افسوس ہے، ڈیفینڈر
پاکستان ہاکی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی محمد عرفان نے انضباطی کمیٹی کی جانب سے پابندی اور جرمانے کے فیصلے کیخلاف اپیل کردی۔
سماعت23 نومبر کی صبح ساڑھے11بجے نیشنل اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی، عرفان نے گزشتہ روز صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاکے نام تحریری درخواست جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا کہ واسع جلیل کی زیرسربراہی3 رکنی ڈسلپنری کمیٹی نے ان پر6ماہ کی پابندی اور ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جسے ختم کیا جائے،انھوں نے تحریر کیاکہ ان کا روزگار ہاکی سے وابستہ ہے،کھیلنے پر پابندی سے شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،وہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی بھی استطاعت نہیں رکھتے لہٰذا پابندی اور جرمانہ ختم کرکے قومی ٹیم کی نمائندگی کا دوبارہ موقع فراہم کیا جائے ۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے لگائے کیمپ میں ڈسپلن توڑنے پر چیف کوچ اختر رسول نے دفاعی کھلاڑی کو معطل کر دیا تھا،بعد ازاں پی ایچ ایف کی ڈسپلنری کمیٹی نے ایک روزہ سماعت کے بعد محمد عرفان پر 6ماہ کی پابندی عائد کرنے کے ساتھ ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا تھا، پی ایچ ایف نے ان کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی اور23 نومبر کو لاہور میں اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
دریں اثنا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت میں عرفان نے کہا کہ انضباطی کمیٹی کے فیصلے کیخلاف اپیل کردی، مجھے پورا یقین ہے کہ جرمانہ اور پابندی ختم ہوجائے گی، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ملک کی نمائندگی نہ کرنے کا افسوس ضرور ہے لیکن میں دعا گو ہوں کہ قومی ٹیم عوامی توقعات کے مطابق شاندار کھیل پیش کرے۔