سکندرصنم نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا مقررین
جب اسٹیج کی بات ہوگی توسکندر کا نام سرفہرست لیا جائے گا،احمد سلیم صدیقی.
گلوکار محمد علی شہکی نے کہا کہ سکندر صنم کامیڈی کا بادشاہ تھا ، اس کا ہم سے جدا ہونا کامیڈی کی دنیا کا بڑا خلا ہے جو کسی صورت پر نہیں کیا جا سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آرٹس کونسل میں متحدہ سوشل فورم اور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سکندر صنم مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اداکار شکیل صدیقی نے کہا کہ سکندر صنم کا دکھ صرف پاکستان میں نہیں ہر اس مقام پر منایا گیا ہے جہاں اسٹیج کے پر ستار ہیں ،سکندر صنم نے کامیڈی فلم کو نئی جہت بخشی ہے،اداکار شہزادرضا کا کہنا تھا سکندر صنم ہمیشہ بچوں کی طرح ملتا تھا مجھے جب یہ خبر ملی تو مجھے یقین نہیں ہوا جو شاید کبھی ہو بھی نہیں سکتا۔
رکن اسمبلی شعیب ابراہیم نے کہا کے سکندر صنم پاکستان کا فخر تھا اس نے کامیڈی کی دنیا میں بہت کم وقت میں جتنا نام پیدا کیا وہ بہت کم فنکاروں کے حصے میں آتا ہے اداکار حنیف راجہ نے کہا کے سکندر ایک خودار فنکار تھا جس نے کبھی اپنے سواکسی سے امید نہیں رکھی ،آرٹس کونسل کے صدر محمداحمد شاہ کا کہنا تھا کے سکندر صنم کو بحیثیت دوست کبھی نہیں بھلایا جا سکتا وہ انتہائی نفیس انسان تھا لوگوں کے کام آنے والا شخص تھا۔
متحدہ سوشل فورم کے انچارج احمد سلیم صدیقی نے کہا کہ سکندر صنم نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، سکندرکے کام کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ،اس کا کام بے مثال ہے جب کبھی اسٹیج کی بات ہوگی تو سکندر کا نام سرفہرست لیا جا ئے گا،رکن اسمبلی طاہر قریشی نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو چاہیے کے فنکاروں کی قدر کریں ، تقریب سے سلیم آفریدی، صفدر حیدر، شہناز صدیقی، اسجد بخاری ودیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ سکندر صنم کے صاحبزادے بھی تقریب میں موجود تھے۔