جھوٹے مقدمات قائم کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے سلیم ضیا

سندھ میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں، پریس کانفرنس.

سندھ میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں، پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

پا کستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیا نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو دوسری جماعتوں کے رہنمائوں وکارکنان کو دھمکانے اور جھوٹے مقدمات قائم کرنے سے روکا جائے۔


تاکہ شہری آئندہ انتخابات میں بغیر کسی خوف کے اپنے ووٹ کا آزادانہ استعمال کرسکیں،وہ منگل کوکراچی پریس کلب میںمرکزی رہنما اسماعیل راہو، صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجرو دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی توجہ اس طرف دلانا چاہتا ہوں کہ ایسا انتظام کیا جائے کہ پیپلز پارٹی دھاندلی میں کامیاب نہ ہوسکے،اسماعیل راہو نے کہا کہ اندرون سندھ میں لوگوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے لیے تمام ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں،علی اکبر گجر نے کہا کہ مقدمات اور ظلم و جبر ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، آئندہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔
Load Next Story