مشہورفٹبالرمیسی پر آف شورکمپنیاں بنانے کے الزام میں مقدمے کی کارروائی شروع

استغاثہ نے باپ بیٹے کو ٹیکس چوری پر 22 ماہ قید کی سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

استغاثہ نے باپ بیٹے کو ٹیکس چوری پر 22 ماہ قید کی سزا دینے کی اپیل کی ہے۔:فوٹو: فائل

HAMBANTOTA:
ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی پر ٹیکس ادائیگی سے بچنے کیلیے آف شور کمپنیاں بنانے کے الزام میں کارروائی شروع ہوگئی۔


میسی اور ان کے والد جارج پرالزام ہے کہ انھوں نے اپنی آمدن سے ہسپانوی حکام کو ٹیکس کی مد میں 50 لاکھ امریکی ڈالر ادا نہیں کیے، مقدمے کی کارروائی اسپین میں ہو گی۔ استغاثہ نے باپ بیٹے کو ٹیکس چوری پر 22 ماہ قید کی سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ میسی 4 مرتبہ فیفا کے سال کے بہترین عالمی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں اور ان کا شمار دنیا کے امیر ترین فٹ بالروں میں ہوتا ہے۔
Load Next Story